دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ تین لاکھ سے زیادہ افراد اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 38 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 834 افراد اس مرض سے ہلاک ہوئے ہیں۔ پاکستان میں سب سے زیادہ 284 ہلاکتیں صوبہ خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب نے 18 مئی سے صوبے میں شاپنگ مالز اور گاڑیوں کی صنعت کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی حکومت کے تازہ اندازوں کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے مقابلے کے لیے 123.3 ارب پاؤنڈ خرچ ہوچکے ہیں امریکہ میں تین کروڑ 65 لاکھ افراد بے روزگاری الاؤنس وصول کرنے کی درخواست دائر کر چکے ہیں۔ جاپان کی حکومت نے صحت کی ملک گیر ایمرجنسی ختم کر دی ہے۔ گذشتہ دنوں کے دوران ملک میں کورونا کے نئے متاثرین کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والی پابندیوں میں نرمی کے بعد ہزاروں کاروبار دوبارہ کھول دیے گئے اقوام متحدہ کے کووڈ 19 کے لیے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں لوگوں کو سختیوں کو معمول بنانا پڑے گا اور شاید معمولاتِ زندگی پہلے کی طرح کبھی بحال نہ ہو...